غضبناک

( غَضَبْناک )
{ غَضَب + ناک }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق کلمہ 'غضب' کو فارسی سے ماخوذ لاحقۂ صفت 'ناک' کے ساتھ ملانے سے مرکب ہوا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو ہاشمی کی "مثنوی عشقیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - غصے میں بھرا ہوا، طیش میں آیا ہوا، بہت برھم، نہایت خفا۔
"زینو احسان اللہ کو غضب ناک ہو کر گالیاں دیتا رہا۔"      ( ١٩٥٥ء، اندھیرا اور اندھیرا، ١٣ )