مصطفی

( مُصْطَفٰی )
{ مُص + طَفا (ا بشکل ی) }
( عربی )

تفصیلات


صطف  مُصْطَفٰی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - برگزیدہ، مقبول، چنا ہوا (خدا واند تعالٰی کا) انتخاب کیا ہوا، پسندیدہ، منظور نظر، ممتاز، بدخصلتوں سے پاک صاف کیا گیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک لقب۔
 سلام اے مصطفٰےۖ مقبول و محبوب الہی عریس بزم عالم، زینت اورنگ شاہی      ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ سلام، ٤٣ )