مسلمان

( مُسْلِمان )
{ مُس + لِمان }

تفصیلات


سلم  مُسْلِم  مُسْلِمان

عربی سے ماخوذ اسم 'مسلم' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ 'ان' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'مسلمان' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "میزبانی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : مُسْلِمانوں [مُس + لِما + نوں (و مجہول)]
١ - دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر چلنے والا، امت مسلمہ کا فرد، اسلام کا پیرو، مسلم۔
"جب مسلمان کمزور پڑ گئے اور انگریزوں کے محکوم ہو گئے تو اس پل کو توڑ دیا گیا۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر، فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٤٩١:٢ )