مشتعل

( مُشْتَعِل )
{ مُش + تَعِل }
( عربی )

تفصیلات


شعل  مُشْتَعِل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٨ء کو "دیوان میر سوز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (جذبے کے شدت سے کوئی شخص یا آگ وغیرہ) بھڑکتا ہوا، بھڑکنے والا، شعلہ زن، سوزاں، لو دینے والا، (مجازاً) غصے میں بھرا ہوا، سخت غضب ناک۔
"پرنسپل جو تعلیم سے زیادہ نظم و نسق اور ضابطۂ اخلاق کو اہمیت دیتا تھا ان شکایتوں سے بہت زیادہ مشتعل ہو گیا۔"      ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ٥٨ )