اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کھدنے کا عمل، کھودنے کا فعل۔
"کھدائی کرنے والے مزدور تقریباً نصف گہرائی تک بنیادوں کی کھائیاں کھود کر چلے گئے تھے۔"
( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٨ )
٢ - پتھر، لکڑی وغیرہ میں نقش و نگار اور بیل بوٹے، نقش کاری مینا کاری۔
"وہ لکڑی کے کام میں اور لکڑی پر کھدائی کرنے میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٥٧ )
٣ - کھودنے کی اُجرت، کھدوانے کی مزدوری۔ (جامع اللغات)
٤ - وہ آلہ جس سے کھودنے کا کام کیا جائے، کھدائی کرنے کا آلہ۔
"یہ کاوندہ ترجیحاً بمقابلہ کسی اور قسم کے کھدائی آلہ کے . وسیعِ پیمانہ پر استعمال کیا جاتا ہے۔"
( ١٩٤٨ء، چنائی، ١٢٧ )