فارسی زبان میں اسم 'باد' کے ساتھ لاحقۂ فاعلی 'بان' لگنے سے 'بادبان' مرکب بنا اور پھر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے 'بادبانی' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٩ء میں 'تواریخ راسلس شہزادہ حبش کی" میں مستعمل ملتا ہے۔