بادبان

( بادْبان )
{ باد + بان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'باد' کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت لاحقۂ فاعلی 'بان' لگنے سے 'بادبان' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں 'خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ پردہ جو ہوا بھرنے یا ہوا کا رخ بدلنے کے لیے کشتی یا جہاز پر لگاتے ہیں، پال۔
 شبیر ناخدائے سفینہ ہیں بے گماں ان کی ردا ہے کشتی امت کا بادباں      ( ١٩٤٨ء )
  • a sail;  a vessel used to hold the lamp for the purpose of protecting it from the wind