تقویت

( تَقْوِیَت )
{ تَق + وِیَت }
( عربی )

تفصیلات


قوی  تَقْوِیَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو ارو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - طاقت، زور، قوت دینا یا پہنچانا۔
"ڈاکٹر نے تقویت کے لئے ایک دوا تجویز کی۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢١١ )
٢ - [ مجازا ]  تسکین، اطمینان، تسلی، تشفی۔
"بدل مستعد ہونے سے مرزائی بیگ کے تقویت دلی حاصل ہوئی۔"      ( ١٨٤٦ء، معرکہ آرا (بانک بنوٹ)، ٥ )
٣ - تائید، استحکام، مضبوطی، پشتی، مدد۔
"بقراط اور اس کے پیرووں کے اصول کو اختیار کر لیا، ان کی تائید و تقویت کی۔"      ( ١٩٢٦ء، مضامین شرر، ١٠٣:٣ )
  • Strengthening
  • confirming
  • establishing;  strength;  corroboration;  invigoration;  support
  • aid;  assurance
  • confidence;  comfort;  trust
  • reliance