مشابہت

( مُشابَہَت )
{ مُشا + بَہَت }
( عربی )

تفصیلات


شبہ  مُشابَہَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مُشابَہَتیں [مُشا + بَہَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مُشابَہَتوں [مُشا + بَہَتوں (و مجہول)]
١ - مشابہ ہونے کی حالت، مطابقت، مماثلت، نسبت۔
"اہل رومہ کے مذہب، یونانیوں کے مذہب اور قدیم ہندی آریوں کے مذہب میں بڑی مشابہت تھی۔"      ( ١٩٩٣ء، نگار، کراچی، دسمبر، ٧٣ )
٢ - اللہ تعالٰی کی کسی بات میں کوئی مثل ٹھہرانا جس میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔
"نہ کسی کو اس سے مشابہت نہ عوارض مخلوق کو اس تک رسائی۔"      ( ١٩١١ء، ترجمہ قرآن، مولانا احمد رضا بریلوی (تفسیر)، مولانا نعیم الدین مراد آبادی، ٦٨ )
  • مُطابِقَت
  • مُماثِلَت
  • یَکْسانی
  • likeness
  • resemblance
  • similitude;  original draft;  a draft
  • a bill.