مصرع

( مِصْرَع )
{ مِص + رَع }
( عربی )

تفصیلات


صرع  مِصْرَع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مِصْرَعے [مص + رعے]
جمع   : مِصْرَعے [مص + رعے]
جمع غیر ندائی   : مِصْروں [مِص + روں (و مجہول)]
١ - دروازے کا ایک تختہ، کواڑکاپٹ، ایک طرف کا کواڑ۔
"عربی میں مصرع کے لغوی معنی ہیں دروازے کا ایک تختہ جسے اردو میں کواڑ کہتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٧٧ )
٢ - آدھا شعر، پد، بیت یا فرد کا نصف حصہ۔
 ہر اک مصرع مرا لو ہو میں ہے غرق برنگ مصرع برجستۂ برق      ( ١٩٩١ء، تحقیقی زاویے، ١٧١ )
  • either half
  • or leaf
  • of a folding door