نساء

( نِساء )
{ نِساء }
( عربی )

تفصیلات


عربی میں اسم جامد 'امراۃ' کی خلاف قیاس جمع 'نساء' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٧١ء کو "تحفۃ النسا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جنسِ اِناث، عورتوں کی جنس، عورتیں، خواتین، ناریاں، بیبیاں۔
"انسانیت کا (لفظ) آدھا رجال سے مرکب ہے اور آدھا نساء سے۔"      ( ١٩٨٥ء، مولانا ظفر علی خان بحیثیت صحافی، ١٢٥ )
  • زَنان
  • نِسواں
  • مَسْتورات
  • Women;  the female sex