١ - عورتوں اور معشوقوں کی حرکات و سکنات، خصوصًا ایسی حرکات جن میں بناوٹ اور حیلے بہانے شامل ہوں، عشوہ، غمزہ، کرشمہ، ناز، ادا، غرور، ٹھسا، بناوٹی غصہ، ناز برداری کرنے کا حیلہ۔
"نخرا . یہ لفظ ہمارے یہاں ناز کے ساتھ وناز نخرا، کے مرکب میں بھی بولا جاتا ہے اور غرور اور تبخر کے معنی دیتا ہے۔"
( ١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جولائی تا ستمبر، ١٠٠ )