نحو

( نَحْو )
{ نَحْو }
( عربی )

تفصیلات


عربی سے اردو میں دخیل اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم عام نیز اسم خاص استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٥ء کو "گنجِ مخفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - جملے میں الفاظ کی صحیح ترتیب اور ان کے باہمی ربط کا علم۔
"لفظ سے اوپر کی تمام سطحوں کا مطالعہ 'نحو' کہلاتا ہے۔"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٢٧ )
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ایک طرف جانا یا جھکنا، جھکاو؛ جانب (پلیٹس؛ مہذب اللغات)۔
٢ - طور، طریقہ، ڈھنگ، راہ، انداز۔
"نحو عربی لفظ ہے اس کے لغوی معنی طریق، راہ، قصد . کے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، جامع القواعد (نحو)، ٥ )