منتظر

( مُنْتَظَر )
{ مُن + تَظَر }
( عربی )

تفصیلات


نظر  اِنْتِظار  مُنْتَظَر

عربی زبان میں ثلاثی مزیدفیہ کے باب 'تفعیل' کے تحت 'مُفَعَّل' کے وزن پر مشتق کیا گیا اسم مفعول ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کا انتظار ہو، جس کا انتظار کیا جائے، جس کی راہ دیکھی جائے۔
 کبھی اے حقیقتِ منتظر! نظر آ لباسِ مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں میری جبیںِ نیاز میں      ( ١٩٢٤ء، بانگِ درا، ٣٢٠ )
  • expecting with impatience
  • awaiting with anxiety
  • looking out (for)