مکہ

( مَکَّہ )
{ مَک + کَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مَکّے [مَک + کے]
١ - [ لفظا ]  زائل کرنا، نکال پھینکنا، دور کرنا۔
"مکہ لغت میں بمعنے زائل کرنا اور کم ہونا پانی کا ہے۔"      ( ١٨٤٥ء، احول الانبیا (ترجمہ) ٢٥٠:١ )
٢ - عرب کا ایک مشہور اور نہایت مقدس شہر جس میں خانہ کعبہ واقع ہے اور جہاں حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت ہوئی، صاحب استطاعت مسلمان ہر سال فریضۂ حج ادا کرنے وہاں جاتے ہیں، مکہ شریف، مکہ معظمہ (بطور تلمیح مستعمل)۔
"جدہ سے مکہ کو روانگی کے وقت پہلے طبقہ کو بسوں کے اندر سیٹوں پر بٹھایا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٥٩٧ )