مالکانہ

( مالِکانَہ )
{ ما + لِکا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


ملک  مالِک  مالِکانَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'مالک' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٤ء کو مکاتیب سرسید احمد خان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مالک کے طور پر، مالک کی طرح، مالک کی مانند، ملکیت والا، جیسے: مالکانہ اختیار (اختیارات)، حقوق وغیرہ۔
"اپنے آبائی رہائشی مکانوں کے حقوق مالکانہ بھی حاصل نہیں۔"      ( ١٩٥٢ء، تاریخ القریش، ٤٤ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - زمینداری کا حق زمین جو کاشتکار سالانہ یا ماہوار نقد یا جنس کی صورت میں زمیندار کو ادا کرے۔ (ماخوذ: نوراللغات)۔