اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ہر نغمہ و آہنگ، سر، لے، راگ، سرور، آواز، نالہ، شبد، صدا، ندا، کوک۔
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں غالب صریر خامہ نوائے سروش ہے (غالب)
٢ - موسیقی کے بارہ مقاموں میں سے ایک مقام کا نام۔
٣ - کثرت مال، تونگری، ثروت، خوشحالی۔
٦ - روزی، خوراک، قوت لایموت۔
٨ - پابند، گرفتار، مبتلا۔
١٠ - پیش کش جو بادشاہوں کی خدمت میں بھیجا جاتا ہے، نذرانہ، تحفہ وہ پیشکش جو تاتخ و تاراج سے محفوظ رہنے کی امید پر کسی بادشاہ کے پاس بھیجا جائے۔
١١ - توشہ، زادراہ، خوراک، وظیفہ، مد و معاش۔