عربی زبان سے مشتق اسم 'مثل' کے ساتھ 'اً' بطور لاحقۂ تمیز لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔
"مقبول عام ناولوں میں ایک مضحکہ خیز قسم کی ذات ہی دریافت ہو سکتی ہے مثلاً"بہار دور نہیں" کا بنیادی نتیجہ اس قدر ڈھیلا ڈھالا ہے۔"
( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ٧٩ )