موسیقی

( مُوسِیقی )
{ مُو + سی + قی }
( یونانی )

تفصیلات


یونانی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی اور بدلی ہوئی ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - گانے بجانے کا فن یا علم، وہ اصول و ضوابط جن میں سروں کی ترکیب اور ان کے اوقات و موسم سے بحث کی جاتی ہے، گاین ودیا، گانا بجانا۔
"طبلہ اور سارنگی سنگت نہ کریں تو موسیقی کا لطف آدھا رہ جائے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٩ )