تجارتی

( تِجارَتی )
{ تِجا + رَتی }
( عربی )

تفصیلات


تجر  تِجارَت  تِجارَتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'تجارت' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے باوجود اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "معاشیاتِ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - تجارت سے منسوب، کاروبار سے متعلق، سوداگری کا مال۔
"حکومت کا پارلیمانی شکل میں قائم ہونا جس پر زمیندار، امرا مسلط ہیں اور قومی صنعتی اور تجارتی میلان رکھتے ہیں۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیاتِ ہند (ترجمہ)، ١٩٠:١ )
  • commercial
  • mercantile