بائن

( بائِن )
{ با + اِن }
( عربی )

تفصیلات


بین  بائِن

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٦ء کو "تہذیب الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (لفظاً) جدا ہونے والا، (فقہ) طلاق کی ایک قسم جس کے بعد پھر رجوع کرنے کی اجازت نہیں۔
"چار میہنے کا گزرنا ہی عورت کے حق میں طلاق بائن ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوقُ الفرائض، ٢: (حاشیہ) ٢٤٠ )