تانا[1]

( تانا[1] )
{ تا + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


تانکن  تانا

سنسکرت الاصل لفظ ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : تانے [تا + نے]
جمع   : تانے [تا + نے]
١ - سوت کے وہ دھاگے جو کپڑا بننے میں طولاً ترتیب دیئے جاتے ہیں (تننا کے ساتھ)۔
"اس نے نہایت نفیس پوشاک پہنی جس کا تانا سونے کا تھا۔"      ( ١٩٤٤ء، "الف لیلہ و لیلہ" ٥، ٤١١۔ )
  • تانی
  • سَدی
  • ستاء