افضلیت

( اَفْضَلِیَّت )
{ اَف + ضَلیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


اَفْضَل  اَفْضَلِیَّت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'افضل' کے ساتھ 'یّت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے اسم بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤١ء کو "زینت الخیل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بزرگی، فوقیت، راجع یا مقدم ہونا۔
"مجھے یہ افضلیت حاصل ہے کہ رسو اللہ صلعم سے قرابت رکھتا ہوں۔"      ( ١٩١٠ء، فلپانا، شرر، ٨٨ )
  • بَزُرْگی