اجلی

( اُجْلی )
{ اُج + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'اجلا' کی تانیث ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں جانم کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : اُجْلا [اُج + لا]
١ - سفید، کورا، چٹا، عمدہ۔
"کمرے میں نہایت اجلی چاندنی کا فرش ہے۔"      ( ١٩٤٤ء، ایک نواب کی ڈائری، ٣٠ )
٢ - دھوبن۔ (نور اللغات)
  • چَمْکِیلی