فعل متعدی
١ - تاک جھانک کرنا، دیکھنا، سمجھنا، بات کی تہ کو پہنچ جانا۔
"سنتے ہی تاڑ گئی کہ یہ صاحب زادی نے گل کھلایا ہے۔"
( ١٩٠٨ء، "صبح زندگی" ٧٨ )
٢ - تولنا، اندازہ کرنا، آنکنا۔
"سیر بھر گھی ہے، تاڑنے سے کیا فائدہ"
( ١٩٢٦ء، "نور اللغات" )
٣ - کسی علامت کے بغیر پہچاننا، بھانپنا۔
"یقین مانو میں تمہارے اس قسم کے اظہار سے کچھ تاڑتا ضرور ہوں مگر غور کرنے پر اس کو اپنے دماغ سے نکال."
( ١٩٥٢ء، سلطان حیدر جوش، ہوائی، )
٤ - ایک پتھر کو دوسرے پتھر سے ہم وزن کرنا (نور اللغات)