اصرار

( اِصْرار )
{ اِص + رار }
( عربی )

تفصیلات


صرر  اِصْرار

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال از مضاعف سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - (لفظاً) کسی فعل یا قول پر استقامت، (مراداً) ضد اور ہٹ، کسی بات پر اڑے رہنا، کوئی کام یا بات بار بار کرنا۔
"لارڈ لٹن کے اصرار سے وہ چپ ہو رہے۔"      ( ١٩٣٥ء، چندہم عصر، ١٨ )