٢ - ضد باندھنا
ہٹ کرنا، اڑ جانا۔ ملے ہرگز نہ تم مجھ سے گلے کیا جانتا تھا میں کہ مجھ سے اس قدر ضد آپ روز عید باندھیں گے
( ١٨٤٩ء، کلیات ظفر، ١١٤:٢ )
مخالفت یا بحث کرنا، بیر کرنا، دشمنی کرنا۔ جگر خستہ سے کیوں سینہ میں ضد باندھی ہے دل تو ہی چل ہدف ناوک مژگاں ہونا
( ١٨٧٩ء، دیوان عیش دہلوی، ٧٤ )