امجد

( اَمْجَد )
{ اَم + جَد }
( عربی )

تفصیلات


مجد  اَمْجَد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ماجد' کی تفضیل ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٤ء کو "دیوان بیدرد" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - بہت یا نہایت عزت والا، سب سے زیادہ صاحب عزت، بزرگ تر۔
"ابھی ان میں مسیں ہی بھیگتی ہیں کہ وہ امجد و اشرف ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٦٥ء، خلاف بنوامیہ، ٦٥:١ )
  • more or most glorious