بد دیانت

( بَد دِیانَت )
{ بَد + دِیا + نَت }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'دیانت' لگانے سے مرکب 'بد دیانت' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان صبا، غنچۂ آرزو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - فریبی، دغاباز، جھوٹا، خیانت کرنے والا۔
 حقیر و زار وہ رہتا ہے جس کو حرص دنیا سے کبھی بوٹی نہیں چڑھتی ہے جسم بد دیانت پر      ( ١٨٥٤ء، دیوان صبا، غنچۂ آرزو، ٥٨ )
  • بے اِیمان
  • بَدْ دِین