بدخو

( بَدخُو )
{ بَد + خُو }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ فارسی اسم 'خو' کے ساتھ لگانے سے مرکب 'بدخو' بنا۔ اردو میں بطور صفت اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بری خصلتوں والا، جس کی عادتیں اچھی نہ ہوں۔
"خوب سیرت تو نہ تھی مگر خوبصورت تھی بدخو تھی عیب جو نہ تھی۔"      ( ١٩٠٠ء، خورشید بہو، ١٣ )
  • بَدْمزاج
  • تُنْد مَزاج