بدحال

( بَدحال )
{ بَد + حال }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'بد' کے ساتھ عربی اسم 'حال' لگانے سے مرکب 'بدحال' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خستہ و شکستہ، تکلیف میں مبتلا، غریب، مفلس، نادار۔
 نظر لطف کہاں ہوتی ہے بدحالوں پر کیوں الزام ہے ان حسن کے متوالوں پر      ( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ١٥٨ )