الحمد

( اَلْحَمْد )
{ اَل + حَمْد }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی ترکیب ہے۔ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'حمد' سے پہلے عربی حرف'ال' بطور حرف تعریف لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ لفظا ]  تعریف، شکر، (مراداً) سورۂ فاتحہ کا پہلا کلمہ جس سے کتاب اللہ کا آغاز ہے۔
"الحمد میں جو یہ ال ہے اس کو لام تعریف کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٢ء، مقصود کائنات، ١٥ )
٢ - قرآن پاک کی پہلی سورت، سورۂ فاتحہ۔
 قبر پر الحمد پڑھ کر دوست سے میں نے کہا ہم گریباں چاک ماتم میں ترے دلدار ہیں      ( ١٩١٠ء، سرور (درگاہ سہائے)، خمکدۂ سرور، ٢٦ )