مامون

( مامُون )
{ ما + مُون }
( عربی )

تفصیلات


اَمْن  مامُون

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - محفوظ، خطرے سے باہر، امن میں۔
"پیغمبر کو اس امر کا پورا شعور ہوتا ہے کہ وہ ہر قسم کی شیطانی مداخلت سے قطعی محفوظ و مامون ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، سرت سرور عالمۖ، ٦٧٢:٢ )