محمد

( مُحَمَّد )
{ مُحَم + مَد }
( عربی )

تفصیلات


حمد  حَمْد  مُحَمَّد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بے حد تعریف والا، حمد کیا گیا، نہایت سراہا گیا؛ نبئی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم گرامی (اسلامی ناموں کے ساتھ برکت کے لیے مستعمل)۔
 کروں رب کے بعد جو حمد تو وہ رسول پاکۖ کی حمد ہو ہو زباں پہ اسم محمدۖ تو درود اشک پڑھا کریں      ( ١٩٩٨ء، مرسل مرسل، ٦٣ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - قرآن مجید کی ایک مدنی سورت کا نام، اس میں کل 4 رکوع اور 38 آیات ہیں موجودہ ترتیب تلاوت کے اعتبار سے اس کا عدد 47 اور نزول کے اعتبار سے 95 ہے، اس سے ماقبل سورۃ الاحقاف اور مابعد سورۃ الفتح ہے اس سورت کو خاتم النبین حضرت محمد اللہ علیہ وسلم کے نام نامی سے موسوم کیا گیا ہے، سورۂ محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔
"اس سورۃ کے دو نام ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور قتال"۔      ( ١٩٨٦ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣١٣:١٩ )