١ - اَحمد کی بلا محمود کے سر
خطا کسی کی مواخذہ کسی سے۔ (فرہنگ اثر، ١٣٧)
٢ - اَحْمَد کی پگڑی محمود کے سر
اس موقعے پر مستعمل جب کسی چیز یا بات کی ذمہ داری دوسرے کی طرف منسوب کر دی جائے، کسی کا کام کسی کے سر، کلاہِ تقی برسر نقی۔"دنیا میں کسی مشہور ہردلعزیز تصنیف اور کام کے واسطے احمد کی پگڑی محمود کے سر کرنے کی بہار دیکھنے کا لطف تو . ہوتا ہی ہے۔"
( ١٩٠٥ء، معرکہ چکبست و شرر، ٢٧٧ )
خلاف قاعدہ یا بے ترتیب کام کرنے کی جگہ مستعمل۔ (امیراللغات، ٩٠:٢)
٣ - اَحْمَد کی داڑھی بڑی یا محمود کی
اس موقعے پر مستعمل جہاں یہ مقصد ہو کہ بے فائدہ بحث و تکر سے کیا حاصل، کام سے کام ہے حجت سے کیا غرض۔ (نجم الامثال، ٤٦، محاورات ہند، ٧، نوراللغات، ٢٨٧:١)