مدفن

( مَدْفَن )
{ مَد + فَن }
( عربی )

تفصیلات


دفن  دَفْن  مَدْفَن

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - دفن کرنے کی جگہ، وہ گڑھا جس میں مردہ دفن کیا جائے، قبر، گور، مقبرہ، مزار۔
"ڈھاکا ان کا مولد، مسکن اور مدفن ہے۔"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مزدوری، ١٣٨ )