١ - [ ہندو ] ایک ہیبت ناک اور غصہ ور دیوی اسے اما بھوانی اور کالی یاکا لکا اور پاربتی وغیرہ بھی کہتے ہیں۔ ہندو اس کی پرستش کرتے ہیں اور اس پر بھینٹ چڑھاتے ہیں۔ ہر سال درگاہ پوجا کا تیوہار مناتے ہیں۔
"یہ لوگ ہیبت ناک دیوی درگا کو قربانیاں پیش کرتے ہیں۔"
( ١٩٥٨ء، ہندوستان کے عہد وسطٰی کی ایک جھلک، ٦٢ )