عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قصّہ' کے ساتھ فارسی مصدر گفتن سے مشتق صیغہ امر 'گو' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٨٨ء میں "صنم خانہ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
"شیخ، اسحاق قصہ گو نے شیخ مبارک سے کہا کہ میں تمہیں یہ قصّہ اس شرط پر دے رہا ہوں کہ اسے کسی . کو نہ سنایا جائے۔"
( ١٩٨٠ء، اردو افسانہ روایت اور مسائل، ٦٤٢ )