قسمت آزمائی

( قِسْمَت آزْمائی )
{ قِس + مَت + آز + ما + ای }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قسمت' کےساتھ فارسی مصدر 'آزمودن' سے مشتق صیغہ امر 'آزما' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٩٦ء میں "دیوان محب (ولی اللہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کامیابی کے امکان یا بھروسے پر کوئی قدم اٹھانے کا عمل، نصیبے کی آزمائش۔
"یہ فہرست واپس آگئی تو میں نے پھر قسمت آزمائی شروع کی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٥ )
  • طالِع آزْمائی
  • بَخْت آزْمائی
  • proving or trying (one's) fortune or luck