ڈویژنل

( ڈِوِیژْنَل )
{ ڈِوِیژ + نَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Divisional  ڈِوِیژَن  ڈِوِیژْنَل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "مجلس زبان دفتری پنجاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - متعلق بہ تقسیم، قسمت واری یا قسمت سے متعلق۔
"اہل کاروں کی تربیت کا انتظام گورنمنٹ کمرشل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں کیا گیا ہے . جو مختلف ڈویژنل ضلعی اور اہم تحصیلوں کے صدر مقام پر واقع ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، مجلس زبان دفتری پنجاب، ٨ )