ٹیکسٹ بک

( ٹیکْسْٹ بُک )
{ ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + بُک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسما 'ٹیکسٹ اور بک' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء میں "آریہ سنگیت رامائن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : ٹیکْسْٹ بُکس [ٹیکْسْٹ (ی مجہول) + بُکْس]
١ - [ تدریس ]  نصاب کی کتاب، درسی کتاب۔
"کیا ہی اچھا ہو اگر یہ بطور ٹیکسٹ بک . طلبا کو پڑھائی جائیں۔"      ( ١٩١٥ء، آریہ سنگیت رامائن، ١٥:١ )
  • دَرْسی کِتاب