جب تک

( جَب تَک )
{ جَب + تَک }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ظرف 'جب' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی 'تک' حرف انتہا ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٩٤٤ء میں "افسانچے" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جس وقت تک، ایسے وقت تک۔
"جب تک میں روز یہاں آ کر اس کی حالت دریافت کر سکتا ہوں۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٣٨ )
  • جَب ہی
  • جَب نَہ تَب