جدلیاتی

( جَدَلِّیاتی )
{ جَدَلیْ + یا + تی }
( عربی )

تفصیلات


جدل  جَدَلِّیات  جَدَلِّیاتی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جدلیات' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے صفت بنا۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٤ء میں "تاریخ جمالیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جدلیات سے منسوب یا متعلق، جدلیات کا۔
"اس (سقراط) نے حقیقت تک پہنچنے کے لیے . جدلیاتی طریقے سے روشناس کرایا۔"      ( ١٩٦٢ء، تاریخ جمالیاتی، ٤٢ )