جڑی

( جَڑی )
{ جَڑی }
( سنسکرت )

تفصیلات


جَڑ  جَڑی

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جڑ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'جڑی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٨٢ء میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کسی درخت وغیرہ کی جڑ جو دوا کے کام آتی ہو۔
"فوراً جڑی پیسی گئی اور انگلی پر اس کا لیپ کیا گیا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١١:١ )
٢ - وہ نباتات جس کی جڑ ہی اس کا پھل یا بیج ہوتا ہے۔ (ا پ و، 135:6)