لاگت

( لاگَت )
{ لا + گَت }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مزیدالاموال" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : لاگَتیں [لا + گَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : لاگَتوں [لا + گَتوں (و مجہول)]
١ - (کسی چیز کی تیاری کا) خرچ، صرفہ۔
"کل لاگت کا تخمینہ ٢٤ ملین روپیہ ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، معاشی جغرافیۂ پاکستان، ٣٤ )
٢ - بغیر کسی منافع کے اصل قیمت، مول، ٹھیک قیمت۔
"روپئے بیس آنے کی روز بکری ہو جاتی تھی اس میں لاگت نکال کر آٹھ دس آنے بچ جاتے ہیں۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ٢٤ )