لازمی

( لازِمی )
{ لا + زِمی (کسرہ ز مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


لزم  لازِم  لازِمی

عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'لازم' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ تاکید لگانے سے 'لازمی' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - لازم، ضروری، لابدی۔
"ہم ہندوستان کے مسلمان . عربی زبان کے مفید ثمرات اور لازمی فوائد سے محروم رکھے گئے۔"      ( ١٩٧٩ء، سلہٹ میں اردو، ٢٠٢ )
  • ضُرُوری