باریکی

( بارِیکی )
{ با + ری + کی }
( فارسی )

تفصیلات


بارِیک  باریک  بارِیکی

فارسی زبان میں اسم صفت 'باریک' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'باریکی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : بارِیکِیاں [با + ری + کِیاں]
جمع غیر ندائی   : بارِیکِیوں [با + ری + کِیوں (واؤ مجہول)]
١ - پتلا پن، نازکی، لطافت، پیچیدگی، باریک کا اسم کیفیت۔
 پھیلتی جا رہی ہے تاریکی دیکھ اس میں ہے ایک باریکی      ( ١٩١٩ء، کیفی، کیف سخن، ١٢١ )
  • fineness
  • minuteness
  • niceness
  • subtlety;  nicety
  • delicacy;  nice perception
  • penetration
  • discernment