لوشن

( لوشَن )
{ لو (و مجہول) + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


Lotion  لوشَن

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣١ء کو "روحِ لطافت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : لوشَنْز [لو (و مجہول) + شَنْز]
جمع غیر ندائی   : لوشَنوں [لو (و مجہول) + شَنوں (و مجہول)]
١ - گھاؤ (زخم) دھونے کی دوا، جلدی امراض دور کرنے یا رنگ صاف کرنے کا عرق وغیرہ، کالی کیچڑ۔
"امراء اور شرفاء کی بیگمات قسم قسم کے نہانے کے لوشن اور رنگ برنگی کریمیں. لپ اسٹکس استعمال کرتیں۔"      ( ١٩٧١ء، انگلیاں فگار اپنی، ١٠٧ )
  • lotion