لگ بھگ

( لَگ بَھگ )
{ لَگ + بَھگ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لَگ' کے بعد سنسکرت ہی سے ماخوذ لاحقہ تابع مہمل 'بھگ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٠ء کو "قصہ گل و ہرمز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - قریب قریب، نزدیک، پاس۔
"١٨٢٨ء کے لگ بھگ وسائل نقل و حمل میں ایک انقلاب شروع ہوا۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند، (ترجمہ) ١٩٢:١۔ )
٢ - ملتا جلتا، مشابہ، مماثل۔
"میرے ایک دوست میر سنجھو ہیں جن کی ہمیشہ یہ آرزو رہی ہے کہ دولت میں راک فلر کے ہمسر اور شہرت میں مہاتماگاندھی کے لگ بھگ ہو جائیں۔"      ( ١٩٤٠ء، مضامین رشید، ٢٢٢ )
  • close
  • near
  • approximate \ close upon
  • nearly
  • approximately
  • about
  • almost \ in the proximity (of)