فعل متعدی
١ - کوڑا کرکٹ یا پھونس وغیرہ تنور یا بھاڑ میں بطور ایندھن ڈالنا، تنور یا بھاڑ گرم کرنا (نور اللغات)
٢ - خرچ کرنا، برباد کرنا، صرف کرنا۔ (نور اللغات؛ جامع اللغات)
٣ - ڈالنا، پھینکنا۔
جو بساط اپنی میں تھا ہوش و خرد جھوکا جھولی میں تری لا لالیاں
( ١٨١٨ء، دیوان اظفری، ٢٠ )
٤ - لگانا، کھپانا (کسی بات پر جبراً) آمادہ کرنا۔
"جس بات سے روکنا یا جس کام پر جھوکنا منظور ہو اس میں پوری پوری اطاعت سننے والوں سے لے سکیں۔"
( ١٨٨٠ء، آب حیات ٦٢ )
٥ - بے پروائی سے (بیٹی کو) کسی کے پلے باندھ دینا، بری جگہ شادی کر دینا۔
"انہوں نے بری جگہ بیٹی کو جھوک دیا۔"
( ١٩٢٦ء، نور اللغات، ٢، ٤٧٤ )
٦ - ہلاکت میں ڈالنا، خطرے میں ڈالنا، (نور اللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
٧ - تولنا۔
اندیشہ بے شمار یک ٹھوک میزان نبولی میں لا جھوک
( ١٨٣١ء، من موہن، ٣٢ ب )
٨ - آگ میں ڈالنا، کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا۔ (جامع اللغات)
٩ - ڈگمگانا، ادھر ادھر ہلنا، جھولنا، لڑکھڑانا، (جامع اللغات؛ پلیٹس)